گورنرہاؤسزکیلئے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیاجائے،وزیراعظم کی چاروں گورنرز کو ہدایت

گورنرہاؤسزکیلئے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیاجائے،وزیراعظم کی چاروں ...
گورنرہاؤسزکیلئے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیاجائے،وزیراعظم کی چاروں گورنرز کو ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے چاروں گورنرز کو ہدایت کی ہے کہ گورنرہاؤسزکیلئے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیاجائے تاکہ گورنر ہاؤسزکوحکومتی آمدن میں اضافہ کیلئے بروئے کارلایاجاسکے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چاروں صوبوں کے گورنرزنے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، اس موقع پر معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے،ملاقات میں گورنر ہاﺅسز کے اخراجات کم کرنے پر غور کیا گیا،اس کے علاوہ گورنرہاؤسزکوعوامی استعمال میں لانے کے امورکا جائزہ بھی لیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے چاروں گورنرز کو ہدایت کی کہ گورنر ہاوَسز کےلئے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیا جائے ،وزیراعظم نے کہا کہ گورنرہاؤسزکوحکومتی آمدن میں اضافہ کیلئے بروئے کارلایاجاسکتاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -