سعودی عرب میں غیرملکیوں کا اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنا مزید مشکل ہوگیا

سعودی عرب میں غیرملکیوں کا اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنا مزید مشکل ہوگیا
سعودی عرب میں غیرملکیوں کا اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنا مزید مشکل ہوگیا

  


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں 2017ءسے تارکین وطن کے اہل خانہ پر ماہانہ کی بنیادوں پر فیس عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں نے اپنے اہل و عیال کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔فیس کا آغاز 100ریال ماہانہ سے کیا گیا تھا جس میں ہر برس 100ریال ماہانہ اضافہ کیا جاتا ہے۔اس فیس کا قانون جولائی 2020 تک کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ اس حساب سے جولائی 2020ءمیں تارکین کے اہل خانہ پر عائد فیس فی فرد 400 ریال ماہانہ ہو جائے گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...