"مشعال نے تمام تر صورتحال جانتے ہوئے بھی۔۔۔" پہلی مرتبہ کشمیری رہنماءیاسین ملک کی ساس کا موقف بھی آگیا

"مشعال نے تمام تر صورتحال جانتے ہوئے بھی۔۔۔" پہلی مرتبہ کشمیری رہنماءیاسین ...

  

اسلام آباد (این این آئی) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہاہے کہ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔ ایک انٹرویومیں مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو بھی پابند نہیں کیا اور بچوں کو اپنا فیصلہ کرنے میں مکمل آزادی دی۔ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خطرے سے لڑنے والے لوگ ہیں اور مجھے کبھی ایسا خوف نہیں ہوا کہ میں نے اپنی بچی کو آگ میں جھونکا۔ ہمیں امید ہے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -