العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، سماعت ملتوی

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، سماعت ملتوی
العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، سماعت ملتوی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت ہوئی، رجسٹرار آفس نے ناصر بٹ کی شواہد جمع کرانے کی متفرق درخواست پر اعتراض لگایا جس کو دور کرنے کی استدعا پر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بنچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، پہلے اس پردلائل دیں، جس پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، آپ کوحق دعویٰ حاصل نہیں۔عدالت نے اعتراضات دور کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -