وزیراعظم آج چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے لیکن اس کے بعد چین کے صدر کس ملک دورے پر جارہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم آج چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے لیکن اس کے بعد چین کے صدر کس ملک دورے ...
وزیراعظم آج چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے لیکن اس کے بعد چین کے صدر کس ملک دورے پر جارہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات چین کے تین روزہ دورے پر جارہے ہیں جہاں وہ چینی صدر اور ہم منصب کے علاوہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے بھی بات چیت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھارت کے دورے پر جارہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کیا ہے ، بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی پوری کوشش کی تاہم امید ہے کہ پیر س اجلاس میں ہمارے نقطہ نظر کو اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کو 62 روز ہو چکے ہیں ۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ چین مطمئن ہے لیکن اپوزیشن بلاوجہ سی پیک کو ایشو بنا تی ہے ، پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھارت کے دورے پر جارہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ِخارجہ نے کہا کہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وقت اور تاریخ غلط ہے ، 27اکتوبر کی تاریخ وہ منہوس دن ہے جس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا جس دن بھارت کی فوجوں نے یلغار کی تھی ،اس دن یوم سیاہ منایا جاتاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -