سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام ...
سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 35رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،مہمان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔سری لنکا کے گنا ٹھکالا 15،رجب پاکسا 77،جے سوریا 34بھونکا 0،اڈانا 8اور فرنینڈو 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ،وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان کے بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے بابر اعظم 3،فخر زمان 6،احمد شہزاد 13،سرفراز احمد 26،عمر اکمل 0،آصف علی 29،عماد وسیم 47اور وہاب ریاض 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید :

کھیل -Breaking News -اہم خبریں -