ایرانی ’انجلینا جولی‘ کو گرفتار کرلیا گیا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی انجلینا جولی کو پولیس نے مبینہ توہین مذہب اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کا نام سحر تبار ہے اور وہ تہران کی رہائشی ہے۔ اس نے اپنے چہرے کی 50سے زائد بار پلاسٹک سرجری کروائی تاکہ وہ انجلینا جولی کے جیسی نظر آ سکے۔ اسی کام کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو گی اور انسٹاگرام پر اس کے فالوور کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔
بعد ازاں سحر تبار نے پلاسٹک سرجری کرانے کی تردید کر دی اور کہا کہ وہ کبھی انجلینا جولی جیسا نظر آنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ وہ اپنی تصاویر فوٹوشاپ کرکے پوسٹ کرتی ہے اور اس کی شکل جیسی پہلے تھی ویسی ہی ہے۔ بہرحال اب اسی انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی وجہ سے وہ گرفتار ہو چکی ہے۔ اس نے اپنے اکاﺅنٹ پر کئی ایسی پوسٹس کیں جن کی وجہ سے اس پر توہین مذہب اور لوگوں کو پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے کا الزام عائد ہو گیا۔ ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق سحر تبار کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔