برطانوی کرکٹر سب پر بازی لے گیا، زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے میرپور پہنچ گیا

برطانوی کرکٹر سب پر بازی لے گیا، زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے میرپور پہنچ گیا
برطانوی کرکٹر سب پر بازی لے گیا، زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے میرپور پہنچ گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے برطانوی کرکٹر عدیل راشد ان دنوں پاکستان میں ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق عدیل راشد پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز میر پور میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ وہ اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آئے۔

میر پور میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے دوران عدیل راشد کے ساتھ اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عمیر حسن بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ زلزلے سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی جائیں گے اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ سوشل میڈیا پر عدیل راشد کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ رومان خان نامی ایک ٹوئٹر صارف نے عدیل کی زلزلہ زدہ علاقے میں بنائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”عدیل راشد نے میر پور میں زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے امدادی سامان بھی عطیہ کیا۔ شکریہ عدیل، آپ نے لوگوں کا درد محسوس کیا۔“

مزید :

کھیل -