شادی کی تقریب سے پہلے دولہا کی دلہن کی سہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی

شادی کی تقریب سے پہلے دولہا کی دلہن کی سہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی
شادی کی تقریب سے پہلے دولہا کی دلہن کی سہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شادی سے قبل دولہا نے اپنی ہونے والی بیوی کی بہترین سہیلی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ویب سائٹ wnep.comکے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے سمتھ فیلڈ ٹاﺅن شپ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس وقت اپنی دلہن کی سہیلی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب خاندان کے افراد اور دوست شادی کی تقریب میں خوشی منا رہے تھے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ”شادی کی رات ہم دوستوں نے بہت شراب پی لی تھی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ اگلی صبح شادی کی تقریب ہونی تھی۔ جب میں نیند سے اٹھی تو میں اپنی سہیلی کے دولہا کے کمرے میں برہنہ حالت میں موجود تھی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ رات میرے ساتھ کیا ہو چکا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...