چودھر ی نثار نے حکومتی معاشی پالیسی کوناکام قراردیدیا

چودھر ی نثار نے حکومتی معاشی پالیسی کوناکام قراردیدیا
چودھر ی نثار نے حکومتی معاشی پالیسی کوناکام قراردیدیا

  

ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہاہے کہ کپتان اہل ہونے سے ٹیمیں نہیں جیتا کرتیں، اچھے کھلاڑی بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ٹیکسلا میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا بوجھ عوام پر پڑرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے اہل ہونے سے ٹیمیں نہیں جیتا کرتیں ، اچھے کھلاڑی بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی پالیسیوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خاموشی ہزار نعمت ہے، دلیل کی جب کوئی وقعت نہ ہو تو خاموشی بہتر ہے۔ آج قومی سیاست میں ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ جو شخص اپنے اصولوں پر قائم نہیں، وہ سیاست دان نہیں کہلاتا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مودی سے خیر کی توقع نہ رکھی جائے۔ جنہوں نے مودی سے خیر کی توقع رکھی، آج عوام ان سے جواب لیں۔ مودی کا ایجنڈا اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ کوئی اسلام دشمن کیسے پاکستان سے دوستی بڑھا سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ چاہے فائدہ ہو یا نقصان، میں اپنے بیانیے پر قائم ہوں۔ یہ حکومت لوکل باڈیز الیکشن نہیں کروائے گی۔ حالات آج اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ حکومت کسی کو بھی مل جائے، وہ سنبھال نہیں پائے گا۔

مزید :

قومی -