جے یو آئی کی کارنر میٹنگز اور نچلی سطح پر ہم جنسی پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے ، فواد چودھری

جے یو آئی کی کارنر میٹنگز اور نچلی سطح پر ہم جنسی پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے ...
جے یو آئی کی کارنر میٹنگز اور نچلی سطح پر ہم جنسی پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے ، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ جے یو آئی کی کارنر میٹنگز اور نچلی سطح پر ہم جنسی پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جے یو آئی میں کارنر میٹنگز اورنچلی سطح پر ہم جنس پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے تھے لیکن بعد میں واپس لے لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتاہے کہ اس سرکلر کو یقین کے ساتھ جعلی نہیں کیا جاسکتا،یہ تشریح طلب معاملہ ہے کہ اب مولانا عبد الغفور حیدر ی کہہ رہے ہیں کہ یہ جعلی ہے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ میڈیا پر ابھرا ہے تو دیکھنا ہے کہ یہ معاملہ کیاہے؟جے یو آئی ف کوچاہئے کہ خیبر پختونخوا حکومت سے درخواست کرے اور انکوائری کروالے تاکہ معاملے کا پتہ چل جائے ۔ صحیح بات تو یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ مہم ہم تونہیں چلا رہے جب ہم کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ایسی مہمیں نہیں چلنی چاہئے تو ہم کویہ بھی نہیں کرنے دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی والے روز یہ کہتے ہیں کہ یہ یہودی ایجنٹ ہیں اور قادیانی ایجنٹ ہیں۔

مزید :

قومی -