ہمیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے متعلق مولانا عبد الغفور حیدری کا موقف

ہمیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے ...
ہمیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے متعلق مولانا عبد الغفور حیدری کا موقف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہاہے کہ تحریک انصاف جیسے لوگوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے ، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا کہ تحریک انصاف جیسے لوگوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ تحریک انصاف والے جھوٹی خبریں چلا دیتے ہیں ، یہ میدان میں آکر ہمارا دلیل کے ساتھ مقابلہ کریں ، دلیل اخلاق کے ساتھ ہوتی ہے ، ایسی بد اخلاقی کی باتوں کا ہم کیا جواب دیں ؟

انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو ہمارے دور دراز کے قافلے روانہ ہوجائیں گے اور ا ن کو اسلام آباد پہنچنے میں وقت لگے گا اور جب وہ قافلے اسلام آباد کے قریب پہنچیں گے تو پھر قرب وجوار کے قافلے بھی کوچ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دھرنے میں لاکھوں لوگ ہونگے اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور لوگ بھی موجود ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور حکومت کے ساتھ مل کر مولانا فضل الرحمان کے خلاف پوری قوت استعمال کررہے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی سرخرو رہے اور اب بھی سرخرو رہیں گے ۔

مزید :

قومی -