جے یو آئی والوں کو احتیاط کرنی چاہئے ، محمد زبیر کا مشورہ

جے یو آئی والوں کو احتیاط کرنی چاہئے ، محمد زبیر کا مشورہ
جے یو آئی والوں کو احتیاط کرنی چاہئے ، محمد زبیر کا مشورہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ جے یو آئی والوں کو بھی احتیاط کرنے کی چاہئے ،کوئی لاک ڈاﺅن وغیر ہ نہیں کرنا چاہئے ، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر شلواریں نہیں لٹکانی چاہئیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت اسلام خطرے میں نہیں ہے ، ہم کو اسلام کو بیچ میں نہیں لاناچاہئے ۔ اس وقت اسلام کا ایشو نہیں ہے بلکہ مہنگائی اور معیشت کا ایشو ہے ، جس طرح الیکشن ہوا تھا ، اس کا ایشو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنا دینے کی اجازت دینی چاہئے اور اسلام آباد بھی جانے دینا چاہئے لیکن جے یو آئی والوں کو بھی احتیاط کرنے کی چاہئے ،کوئی لاک ڈاﺅن وغیر ہ نہیں کرنا چاہئے ، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر شلواریں نہیں لٹکانی چاہئیں۔

محمد زبیر کا کہناتھا کہ عمران خان نے سودن میں کچھ اہداف دیئے تھے مگر ملک پیچھے پیچھے ہی جاتا رہاہے اور بیروزگاری بڑھتی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو ایک سال میں اور نواز شریف کی حکومت کودوسال میں فارغ کردیا گیاتھا کہ آپ کارکردگی نہیں دکھارہے ۔

مزید :

قومی -