چین بھارت کوپیغام دیناچاہتاہے کہ پاکستان ہمارا پہلا پیار ہے ، سینیٹر مشاہد حسین سید

چین بھارت کوپیغام دیناچاہتاہے کہ پاکستان ہمارا پہلا پیار ہے ، سینیٹر مشاہد ...
چین بھارت کوپیغام دیناچاہتاہے کہ پاکستان ہمارا پہلا پیار ہے ، سینیٹر مشاہد حسین سید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل چائنہ ایک پیغام دیناچاہتاہے کہ پاکستان ہمارا پہلا پیار ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی قربت میں مزید پختگی بھی آئیگی ، اس کے علاوہ سی پیک کو توسیع دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ثابت کردیاہے کہ وہ ہمارا بہترین دوست ہے ، مودی کے فیصلے نے نہ صرف پاکستان اور کشمیریوں کو متاثر کیاہے بلکہ چائنہ کوبھی متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل چائنہ ایک پیغام دیناچاہتاہے کہ پاکستان ہمارا پہلا پیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے چین کے ساتھ ہماری ہر سطح پر قربت ہورہی ہے ، ہم ہندوستان کے ساتھ معاملات کو ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں ۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ چائنہ کی سمال اور میڈیم انڈسٹری کی ری لوکیشن کی بات ہورہی ہے کہ چائنہ سے ان انڈسٹریوں نے پاکستان آنا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنا ہوم ورک کریں اور ہماری تیاری بھی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ کی انڈسٹری پاکستان آنے سے نہ صرف ترقی ہوگی بلکہ نوکریاں بھی ملیں گی اور پاکستان کی اہمیت بھی مزید اجاگر ہوگی ۔

مزید :

قومی -