2005کے زلزلے کے 14سال مکمل ،وزیراعظم کا خصوصی پیغام سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2005کے زلزلے میں پیاروں کو کھونے والوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ،زلزلے نے تباہی اور درد و غم کی نا قابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں ۔2005کے زلزلے کو 14سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کر کے پاکستانی قوم نے قربانی ،انسان دوستی اور مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعے موثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے ، ہم نظام کومزید اصلاح اور مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔