نوازشریف پر بدعنوانی اور چوری کے مقدمات ، چوروں کو باغی کا درجہ کیوں دیا جائے؟ فواد چوہدری نے سوال اٹھا دیا

 نوازشریف پر بدعنوانی اور چوری کے مقدمات ، چوروں کو باغی کا درجہ کیوں دیا ...
 نوازشریف پر بدعنوانی اور چوری کے مقدمات ، چوروں کو باغی کا درجہ کیوں دیا جائے؟ فواد چوہدری نے سوال اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوروں کو باغی کا درجہ کیوں دیا جائے؟ نوازشریف پر بدعنوانی اور چوری کے مقدمات ہیں، باقی کا درجہ ملنا تو ان کا خواب ہے، اس کیس کو سیاسی بنانا ہی (ن) لیگ کا بیانیہ ہے،اپوزیشن حکومت پر تنقید کرے اداروں پر نہیں۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہاہے کہ چوروں کو باغی کا درجہ کیوں دیا جائے؟ نوازشریف پر بد عنوانی اور چوری کے مقدمات ہیں، باقی کا درجہ ملنا تو ان کا خواب ہے، اس کیس کو سیاسی بنانا  ہی (ن) لیگ کا بیانیہ ہے،کیس ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں، اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں، نوازشریف کی تو یہ خواہش ہے کہ ان کے خلاف بنے تمام کیسز سیاسی ہوجائیں۔انہوں نےکہا کہ تحریکوں کا جواب سیاسی تحریکوں سے ہی ہوتا ہے، ہم سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا جواب بھی سیاسی ہوگا، (ن) لیگ پی ٹی آئی تک محدود رہتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو شامل کر کے اچھا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے یہ حالات اپوزیشن کی وجہ سے ہیں، اپوزیشن حکومت پر تنقید کرے اداروں پر نہیں۔ 

مزید :

قومی -