نواز شریف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ،لاہور پولیس نے حقیقت کھول دی 

نواز شریف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ،لاہور پولیس نے حقیقت کھول دی 
نواز شریف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ،لاہور پولیس نے حقیقت کھول دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان کیپٹل سٹی پولیس لاہور نے کہاہے کہ تھانہ شاہدرہ میں شر انگیز تقریر کے حوالے سے درج ہونے والا مقدمہ 3033/20ریاست یا کسی ریاستی ادارے کی جانب سے د رج نہیں کیا گیا بلکہ یہ مقدمہ ایک پرائیویٹ شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیاہے ۔یہ مقدمہ در اصل عوام میں اشتعال پھیلانے اور ان کو ملک میں متشدد کارروائیوں پر اکسانے کے جرم پر درج ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اگر کوئی شہری کسی قابل دست اندازی جرم کے بارے میں پولیس کو اطلاع کرتا ہے تو قانون کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے ،اسی طرح شہر بدر رشید کی درخواست پر حسب ضابطہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ پولیس نے تحریر کے مطابق جو قانون کی دفعات بنتی تھیں ان کے تحت مقدمہ درج کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدمے کی تفتیش تمام شواہد اور قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انصاف کے اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے ۔تفتیش میں جس فرد یا افراد کے خلاف قابل دست اندازی جرم سرزد ہونے کے ثبوت اور شواہد ملے تو صرف ان ہی افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھا یا جائے گا اور کسی بے گناہ شخص یا اشخاص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -