نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف دہشتگردی کا کیس کیوں بنایا گیا ؟مریم اورنگزیب نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف دہشتگردی کا کیس کیوں بنایا گیا ...
نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف دہشتگردی کا کیس کیوں بنایا گیا ؟مریم اورنگزیب نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران صاحب نے انہیں اپنے دفتر میں بلایا اور کہا تم نے شریف فیملی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا،نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف دہشتگردی کا کیس بناؤ اور کیس اس لیے بنایا جائے کیونکہ اس وقت خاتون اول کی تصویر لیک ہوئی تھی.

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو کہا گیا کہ خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنایا جائے جس کے جواب میں کہا کہ انکے خلاف کوئی شواہد نہیں تو میں کیسے آرٹیکل 6 کا مقدمہ بناؤں؟ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا آج جو کچھ ہورہا ہے یہ سب مجھے کرنے کو کہا گیا ،جب میں نے انکار کیا تو نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا.انہوں نے کہا کہ آج شہبازشریف صاحب کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ اسی احکامات کی کڑی ہیں جو بشیر میمن کو جاری کیے جارہے تھے.

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -