اے پی سی سے نئی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی،پی ڈی ایم  کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی :بلاول بھٹو زرداری

اے پی سی سے نئی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی،پی ڈی ایم  کٹھ پتلی سرکار کے ...
اے پی سی سے نئی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی،پی ڈی ایم  کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی :بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین   پاکستان پیپلزپارٹی   بلاول بھٹو زرداری  نے کہاہے کہ  آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے تحت 18 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہو اجس میں  پی ڈی ایم کے تحت یوم شہدائے کارساز کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی سندھ اور نثار کھوڑو ،  وقار مہدی، عاجز دھامرا، سعید غنی، ناصر شاہ، اویس شاہ، جام خان شورو اور شرجیل میمن  نے بھی شر کت کی جبکہ   سینئر پی پی پی رہنما اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کا جائزہ لیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  18 اکتوبر کو کراچی میں یوم شہدائے کارساز کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکرکیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  27 دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  30 نومبر کو ملتان میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے بھی  اظہار تشکرکیا۔اجلاس سے خطاب میں، چیئرمین   پاکستان پیپلزپارٹی   بلاول بھٹو زرداری  نے کہاکہ  آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی۔

مزید :

قومی -