ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب جانا ہوگا"ووٹ کو عزت دو "عوام کا پسندیدہ نعرہ بن چکا:شاہد خاقان عباسی 

ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب جانا ہوگا"ووٹ کو عزت دو "عوام کا ...
ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب جانا ہوگا

  

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو عوام کا پسندیدہ نعرہ بن چکا،ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب جانا ہوگا کیونکہ وہ عوام کا ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں،عمران خان کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ان  خیالات کا اظہار انہوں نے لیگ نون لیگ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی سکرٹیریٹ پشاور روڑ راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی،اسلام اباد سے تعلق رکھنے والے قومی و صوباء اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بائیس کروڑ عوام کے حق میں بات کرنے والے محب وطن قومی  رہنماؤں پر غداری کے مقدمات درج کیے جاتے ہیں جو کہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہے۔اجلاس میں اسلام آباد سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری انجم عقیل خان راولپنڈی سے خواتین ارکان قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب سیما جلانی مسلم لیگ نون پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق  سرور،ممبر  صوبائی اسمبلی زیب النساء  اعوان منیر یامین ستی،شوکت جنجوعہ،سردار نسیم  حاجی پرویز مرزا منصور بیگ شکیل اعوان سجاد خان چوہدری سرفراز افضل راجہ  ارشدراجہ حنیف ایڈوکیٹ ضیاء  اللہ شاہ ملک افتخار شیخ رسلان تحسین خوار ریحان پیرزادہ،فیصل قیوم ملک۔ذیشان صدیق ملک مقبول احمداسامہ سرور راجہ دفتر عباس  سردار ممتازحافظ عثمان جاوید مغل ایڈوکیٹ راجہ سرفراز فیاض تنولی قاضی وقار طیب قریشی راجہ حمید ایڈوکیٹ  چودھری غفار۔ راجہ بشیر خورشید ستی  ایڈوکیٹ  قیس قیوم ملک راجہ  عرفان امتیاز ملک منیر  رشید خان چوہدری خرم صدیق اور ملک منصور نے شرکت کی۔

ڈویژن صدر ملک ابرار احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا راولپنڈی میں عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے 12 اکتوبر کو  راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک، جہلم،چکوال اور راولپنڈی کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر منایا جائے گا ،راولپنڈی کا احتجاج پریس کلب راولپنڈی کے سامنے دن دو بجے 12 اکتوبر کو ہوگا ۔اجلاس کے شرکاء مسلم لیگ نون پنجاب کے نائب صدر راجہ  عتیق سرور نے ایک قرارداد کے ذریعے مسلم لیگ ن کی محب وطن قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی پرزور  مذمت کی جسے اجلاس کے شرکاء  نے ہاتھ ٹھا کر متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ محب وطن قومی قیادت پر بنایا گیا غداری کا مقدمہ ختم کیا جائے کیونکہ عوام کے حقوق کی آواز اٹھانا غداری  نہیں بلکہ  حب الوطنی ہے۔

مزید :

قومی -