اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش،ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے:شہریار آفریدی

اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش،ریاستی اداروں کے خلاف بولنے ...
اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش،ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے:شہریار آفریدی

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے ،اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، نوازشریف اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ ایف آر درج کرائے، اس مقدمہ میں ریاست کا کوئی کردار نہیں، ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، عدالتیں فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی، دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے، ملکی اداروں کو چیلنج کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، ہمارا سب کچھ پاکستان ہے، ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان میں بدامنی ہو لیکن پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیں اور مقدمات کاسامنا کریں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ میں نواز شریف کے بیانات پر وزیر اعظم کے بیان کی تائید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک گھنٹہ تقریر کی لیکن کسی نے پابندی نہیں لگائی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک انصاف  پر تنقید کرے لیکن ملکی سلامتی و استحکام  پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،ریاستی ادارے اور حکومت ایک ہی پیج پر ہیں۔

مزید :

قومی -