کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ

کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ
کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کورونا وائرس ہاٹ سپاٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں کورونا کے ہاٹ سپاٹ کی تعداد 26 ہوگئی ہے، شہر قائد میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2162 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کے 8، ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے 5-5، ضلع ملیر کے 4 علاقے ہاٹ سپاٹس میں شامل ہیں۔اسی طرح ضلع جنوبی اور غربی کے 2-2 علاقے کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 2162ہوگئی ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ فعال کیسز کے اہلخانہ اور رابطہ میں آنیوالے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -