اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی حکومت ختم ہو جائے گی : راہول گاند ھی

اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی حکومت ختم ہو جائے گی : راہول ...
اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی حکومت ختم ہو جائے گی : راہول گاند ھی
کیپشن:    سورس:   commons.wikimedia.org(Creative Commons licenses)

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی آواز کو تحفظ دینے والے انتظامی ڈھانچے پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظام آپ کی گرفت میں ہو تو اپوزیشن پر بے بس ہونے کا الزام جائز نہیں ہے۔راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر فرانس سے رافیل طیاروں کی مودی کی ڈیل کو اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پریس اور ادارے آزاد ملیں تو رافیل ڈیل کے واضح ثبوت دے سکتا ہوں۔

مزید :

بین الاقوامی -