گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، حکومت اپوزیشن کیخلاف غداری کے مقدمات بنانے میں مصروف ہیں،تیمورتالپور

 گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، حکومت اپوزیشن کیخلاف غداری ...
 گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، حکومت اپوزیشن کیخلاف غداری کے مقدمات بنانے میں مصروف ہیں،تیمورتالپور

  

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، لیکن حکومت اپوزیشن کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے میں مصروف ہیں۔

تالپور ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسہ عام کے اعلان کے بعد سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ائی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماں کی گرفتاریاں بتا رہی ہے کہ تشدد کے حامیوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،ان غیر سیاسی قوتوں پر ہم آج یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا کی کوء طاقت عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتی،آئین کو پامال کرنا،سیاسی کارکنوں کو غائب کروانا، صوباء خود مختاری کے حامیوں کو ملک دشمن کہنا،عوام کے ووٹ چوری کرکے اپنے لاڈلوں کو جتوانا تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ پاکستان پر عمران خان کی صورت میں بحران خان کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک آئے روز ایک نئے بحران کا شکار ہورہا ہے۔  ادویات کے اسکینڈل پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا تو ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ چینی اور گندم کے بحران پر وزیر اعظم نے نوٹس  لیا تو دونوں اجناس نایاب ہوگئیں اور اب مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی اور عوامی مسائل سے لا تعلقی کے رویے کے باعث بجلی کے بحران کے بعد گیس کا شدید بحران سر اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس نا اہل، ناکارہ، کٹھ پتلی حکومت سے عوام کی جان چھڑا کر دم لے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -