فیم فرینڈز کپ، باباکارگو نے نشاط ایف سی کو 1-3 سے پچھاڑ دیا

فیم فرینڈز کپ، باباکارگو نے نشاط ایف سی کو 1-3 سے پچھاڑ دیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون لاہور میں جاری"فیم فرینڈز کپ 2020"کے دوسرے مرحلے کے میچ میں باباکارگوایف سی نے نشاط فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے تین گول سے زیرکرلیا۔ میچ کے 23ویں منٹ میں طلال نے گول کرکے نشاط ایف سی کو میچ میں برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے آغا میں باباکارگو ایف سی نے مسلسل تین گول داغ کر فتح اپنے نام کرلی۔ بابا کارگو کی جانب سیاسٹرائیکر سنی نے 54 اور 55ویں منٹ میں گول کرکے نہ صرف نشاط ایف سی کی برتری ختم کی بلکہ باباکارگو کو ایک گول کی برتری بھی دلادی۔ دو منٹ بعد ہی احتشام کے گول سے بابا کارگو کی برتری مزید مستحکم ہوگئی جو میچ کیاختتام تک برقرر رہی۔ فیم فرینڈز کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء عارف ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں مسلسل میچز سے باعث گراونڈ کی حالت خراب ہورہی تھی اس لئے ایونٹ میں چند روز کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ ہفتہ 10 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوگا اور شائقین کو دوبارہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -