اکیڈمیز کے قیام کے بغیر فٹ بال کا کھیل ترقی نہیں کرسکتا،حاجی عبدالستار

 اکیڈمیز کے قیام کے بغیر فٹ بال کا کھیل ترقی نہیں کرسکتا،حاجی عبدالستار

  

اسلام آباد (اے پی پی)سابق انٹر نیشنل فٹ بالر و ہیڈکوچ حاجی عبدالستار نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کے قیام کے بغیر ملک میں  فٹ بال کا کھیل ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت  ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،  سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ  دینی چاہئے۔

، اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ایس اے فارم فٹ بال ٹیم فیصل آباد کے  ہیڈ کوچ نے کہاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی ملک میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے دن رات کوشش کر رہی،انہوں نے ملک میں فٹ  بال کی ترقی کے لئے محسن گیلانی کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ   یہ بھی کہنا درست نہیں ہوگا کہ پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے  صدر محسن گیلانی کا تعلق اسلام آباد سے نہیں ہے بلکہ وہ اسلام آباد میں فٹ بال کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے 2005 میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی  گئی پہلی قومی خواتین فٹ بال چیمپین شپ میں اسلام آباد کی ٹیم بنائی اور اس ٹیم کے منیجر و کوچ ان کے بھائی احسن گیلانی تھے، انہوں نے کہا کہ اگر محسن  گیلانی ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو کرنے دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اگر کوئی ملک میں فٹ بال  کے لئے کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو کام کرنے نہیں دیا جاتا، انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہئے بلکہ کھیلوں میں ملک و قوم کے وقار  کو مدد  نظر رکھتے ہوئے مثبت تنقید ہونی چاہئے جس سے  ہماری اصلاح ہوسکے،1989 میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں سونے کا  میڈلز جیتنے والے سابق کھلاڑی حاجی عبدالستار نے کہاکہ ایس اے فارم فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور  ایس اے فارم فٹ بال ٹیم روواں سال دسمبر میں فیصل آباد   آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کررہی ہے، امید ہے کہ ایس اے فارم  فٹ بال ٹیم آئندہ ماہ نومبرمیں شروع ہونے والے نیشنل چیلنج کپ میں حصہ لے گی جس کے میچز فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -