ٹریفک حادثے میں زخمی افغان کرکٹر نجیب ترکئی چل بسے

ٹریفک حادثے میں زخمی افغان کرکٹر نجیب ترکئی چل بسے

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں 3 روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور کوما میں چلے گئے تھے۔ آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب تراکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غمزدہ ہے۔ نجیب ترکئی نے ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔نجیب ترکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز2014 میں زمبابوے کیخلاف میچ کھیل کر کیا تھا۔

 انہوں نے ایک ٹی20 اور 12 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔ ٹی20 میں ان کا بہترین اسکور90 رہا جو انہوں نے 2017 میں آئرلینڈ کیخلاف بنایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -