قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون کے مزید دو میچ آج کھیلے جائیں گے

قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون کے مزید دو میچ آج کھیلے جائیں گے

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ (سیکنڈ الیون) کے مزید دو میچزآج(بدھ کو) قذافی کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نادرن کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،ایونٹ کے میچز یکم سے 8   اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں، ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن،  خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -