تھیٹرز فنکاروں،ڈانسربوائز کے ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

تھیٹرز فنکاروں،ڈانسربوائز کے ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کے تھیٹرز میں فنکاروں اور ڈانسربوائز کے ٹک ٹاک بنانے پر پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے پابندی لگا دی اس کے ساتھ ساتھ سٹیج ڈراموں میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے اور ان کا کاروبار بہتر بنانے کی غرض سے تھیٹرز میں انعامی سکیم بھی شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی کچھ پرفارمرز کی شکایت پرلگائی گئی ہے ان پرفارمرز کا کہنا تھا کہ ڈانسر بوائز ان کو بتائے بغیر ان کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک میں استعمال کررہے تھے جن کی وجہ سے ان کو پریشانی کا سامنا تھا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں الفلاح تھیٹر میں باقاعدہ طور پر پروڈیوسر ارشد چوہدری کی جانب سے بیک سٹیج پر نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے کہ کسی بھی فنکار کو ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ دیگر تھیٹرز میں زبانی طور پر ہی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔لاہور کے تمام تھیٹرز میں کام کرنے والی پرفارمرز نے ٹک ٹاک بنائے جانے کی پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ناز تھیٹر میں انعامی سکیم کا آغاز کیا جا چکا ہے 15روزہ سپل کے دوران ڈرامہ دیکھنے والے افراد میں بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق دیگر تھیٹرزمیں بھی جلد انعامی سکیم شروع کردی جائے گی۔

مزید :

کلچر -