ذاتی زندگی میں مداخلت قبول نہیں، میرا

ذاتی زندگی میں مداخلت قبول نہیں، میرا

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ میرا نے کہا کہ  ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے‘ میری ذاتی زندگی میں کوئی مداخلت کرے مجھے یہ قبول نہیں ہے۔  میرا نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنی شناخت بنائی اور ڈھیروں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔  میرا نے کہا کہ ہمیشہ کچھ نیاکرنے کے لیے  تیار رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ مجھ پر یا کسی بھی دوسرے فنکار پر تنقید کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں انھیں اگرکسی بھی بات پراختلاف ہے تو اسے ذاتی  مسئلہ نہ بنائیں۔میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہوں، شوبز انڈسٹری میں ڈھیروں کامیابیاں حاصل کی ہیں اپنی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی۔ ایک  انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ  اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مداحوں   نے  اپنی محبتوں سے مجھے حوصلہ بخشا ہے آج میں جس مقام پربھی ہوں وہ  مداحوں  کی محبتوں کے طفیل ہوں۔

  

مزید :

کلچر -