فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہونگے، سید نور

 فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہونگے، سید نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ ایک دن فلم انڈسٹری کا بحران حل کرنے میں کامیاب ہوکر فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور وہ دن زیادہ دور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر یقین نہیں کرتا جو انڈسٹری کو مردہ قرار دے کر بے بنیاد اور فضول پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ سید نور نے کہا کہ ہمیں اچھے دنوں اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انڈسٹری میں وہ شخص زندہ رہے گا جو اپنے کام سے خودانصاف کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرے گا۔
اگر ہم نے اسی جستجو سے پیشرفت جاری رکھی تو کوئی وجہ نہیں ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

  

مزید :

کلچر -