نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا  ضروری ہے،ذوالقرنین حیدر

  نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا  ضروری ہے،ذوالقرنین حیدر

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار و ہدایتکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ٹی وی نئے فنکاروں کیلئے بہترین درسگاہ ہے، نئے ٹیلنٹ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی وی کو وقت دیں تاکہ ان کی اداکاری میں پختگی آئے۔ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو، ہمارے زمانے میں لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے تھے مگر بدقسمتی سے آج کے فنکار کے پاس ریہرسل کا بھی وقت نہیں ہوتا۔

 ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ ٍمیری ہمیشہ یہ کوشش ہے کہ پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے اورجب بھی کوئی پراجیکٹ کرتا ہوں اسے ملحوظ خاطر رکھتاہوں۔

مزید :

کلچر -