بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کر چکا ہوں، نعمان اعجاز

بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کر چکا ہوں، نعمان اعجاز

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارنعمان اعجاز نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروں نے میری بھرپور پذیرائی بھی کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمندر کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے اور میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نعمان اعجاز بننے میں مجھے ایک وقت لگا اور خدا کاشکر ہے کہ میری اداکاری کے چرچے بھارت میں ہوتے ہیں۔ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا، طویل عرصہ سے کام کرنے کے باوجود جب بھی مجھے کوئی نیا کردار ملتاہے۔

تو میرے لئے وہ ایک چیلنج بن جاتا ہے،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈرامہ دیکھنے والے آپ کے ایک کردار میں اس قدر گم ہوجاتے ہیں کہ انہیں دوسرا کردار بمشکل پسند آتا ہے اور یہاں سے ہی ایک اداکارکا امتحان شروع ہوجاتا ہے۔

 او ایس ٹی سونگ کے بعد اب فلموں میں بھی بطور پلے بیک گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے راؤ ایاز نے ابتک نامور گلوکاروں کے ویڈیو سونگز ٹی وی کمرشلز ٹیلی فلموں اور ڈرامہ سیریلز سمیت ویب سیریز میں بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے شوبز حلقوں میں اپنا مقام حاصل کر رکھا ہے جو ان دنوں ایک ویب سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ ایاز شہزاد نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چند سالوں کی انتھک محنت جدوجہد کے بعد شوبز کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے کو مل رہی ہیں بہت سے ٹی وی کمرشلز ڈرامہ سیریل ٹیلی فلمز ویڈیو سونگ ڈاکومنٹری فلمز اور مختلف ویب سیریز میں بطور ڈائریکٹر و پروڈیوسر اپنی خدمات پیش کر رہا جبکہ گزشتہ سال سے گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈراموں پرائیویٹ ویڈیوز سونگز اور دیگر گلوکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر گلوکاری کا مظاہرہ کر رہا ہوں ان دنوں اپنے نئے میوزک ویڈیو کی تیاری میں مصروف ہوں۔

مزید :

کلچر -