ٹیوٹا پنجاب کے انجینئرز ٹیکنیکل الاؤنس سے محروم 

ٹیوٹا پنجاب کے انجینئرز ٹیکنیکل الاؤنس سے محروم 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب کابینہ نے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے انجینئرز کو پچھلے سال اپریل کے مہینے میں بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا بطور ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا افسوس کہ پنجاب کے محکمہ فنانس نے امتیازی سلوک برتا اور چند مخصوص محکموں کا الاؤنس فوری جاری کر دیا اور باقی محکموں کو اپنا فیصلہ خود کر کے الاؤنس جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس سلسلہ میں چیرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق نے بورڈ اجلاس میں ٹیکنیکل الاؤنس منظور کیا چونکہ ٹیوٹا پنجاب دیگر محکموں کی طرح کوئی زیادہ فنڈز پیدا کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ وزیراعظم جناب عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے وڑن کے مطابق صوبہ پنجاب میں نہایت کم فیسوں پر اور بالکل مفت فنی تعلیم دینے کے لیے سرگرم ہے۔ اس لیے فنڈز کی قلت کے باعث محکمہ فنانس سے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی جس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہ آیا بلکہ معاملہ کو طول دینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی لیکن سال گزرنے کے باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس ضمن میں ٹیوٹا پنجاب کے انجینئرز میں نہایت اضطرابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار معاملے کا فوری نوٹس لے کر فنڈز جاری کرنے کا حکم صادر فرمائے۔ فنڈز کا سالانہ حجم صرف 23کروڑ روپے ہے جس سے سینکڑوں ملازمین کے گھر والے مستفید ہوں گے۔

مزید :

کامرس -