شہبازشریف‘جہانگیر شوگر ملوں کیخلاف ایف آئی اے اقدام، سماعت ملتوی 

شہبازشریف‘جہانگیر شوگر ملوں کیخلاف ایف آئی اے اقدام، سماعت ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے میاں شہبازشریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے اقدام کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج 7اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ایف آئی اے کودرخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کاروائی اور ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ہے، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قلت پر 16 مارچ کو انکوائری کمیشن تشکیل دیا، فاروقی پلپ ملز اور العریبیہ شوگر ملز پر کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے فاروقی پلپ مل اور العریبیہ شوگر ملز کیخلاف انکوائری کرنے کا غیر قانونی حکم دیا ہے، شوگر ملز کے خلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جے آئی ٹی کا العریبیہ شوگر ملز سے ریکارڈ طلبی کے نوٹس غیر قانونی ہیں، العریبیہ شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کیخلاف وفاقی حکومت کے انکوائری کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم اور طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کوہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -