عدالتی حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر سی سی پی او کیخلاف درخواست نمٹا دی

 عدالتی حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر سی سی پی او کیخلاف درخواست نمٹا دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر سی سی پی او لاہورعمر شیخ کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے درخواست گزار ہارون محمود کی درخواست پر محفوظ کیا گیافیصلہ سنایاہے،درخواست گزار کا موقف تھا کہ کینٹ میں واقع اراضی ا س کے والد نے خرید کرچرچ کے لئے مختص کردی، درخواست گزار کے بھائی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سولومن امانت اور اسکی بیوی امبرین نے چرچ کو ذاتی ملکیت میں تبدیل کرلیا، بھائی اور بھابی نے متعلقہ ایس ایچ او سے مل کر چرچ کو تالا لگوادیا،  چرچ کی جگہ پرقبضہ کرنے کے خلاف افسروں کو درخواستیں دیں،  شنوائی نہ ہونے پرعدالت عالیہ نے درخواست نمٹاتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دیاتھا،عدالت کے21 جولائی 2020 ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،عدالتی حکم عدولی پرسی سی پی اولاہورکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے سی سی پی او لاہورکے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے بارے اپنافیصلہ محفوظ کرلیا تھاجو عدالت کی جانب سے گزشتہ روز سنادیاگیاہے۔

نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -