اہلیت سے کم اور غیر متعلقہ افراد  کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

 اہلیت سے کم اور غیر متعلقہ افراد  کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے نیورو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اہلیت سے کم اور غیر متعلقہ افراد کے تقرر کے خلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر عمیر رشید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی وکیل ربیعہ باجوہ کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے نیورو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اہلیت سے کم اور غیر متعلقہ افراد کے تقرر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیورو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تقرر کیلئے غیر متعلقہ افراد کے تقرر کا اشتہار دیا گیا اورمستقل اسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے ایڈہاک تقرر کیا جا رہا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ 30 کروڑ کی مشین کو نا تجربہ کار افراد نہیں چلا سکتے، غیر متعلقہ افراد کے تقرر سے مریضوں اور مشین متاثر ہونے کا خدشہ ہے،تقرر کے لئے اشتہار دیتے ہوئے قوانین کو نظر انداز کیا گیا ہے، سول سرونٹ ایکٹ کے تحت صرف اہل افراد تقرر کیا جاسکتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ اشتہار کے ذریعے تقرر کا عمل کالعدم قرار دیا جائے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -