نوجوان کی بازیابی کیلئے درخواست پرایس ایس پی انویسٹی گیشن ذاتی حیثیت میں طلب

 نوجوان کی بازیابی کیلئے درخواست پرایس ایس پی انویسٹی گیشن ذاتی حیثیت میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے نوجوان کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرایس ایس پی انویسٹی گیشن کو9 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے،درخواست گزار محمد سرور کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس کا بیٹا2004 ء سے لاپتہ ہے، 2005 ء میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں مقدمہ بھی درج کرایا،15 سال گزر گئے پولیس بیٹے کو بازیاب نہیں کرا سکی ہے،افسروں کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں،پولیس کو اس کے بیٹے کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔دریں اثناء مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ایک شہری شرجیل کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو 26اکتوبر کے لئے طلب کرلیاہے۔

طلبی

مزید :

صفحہ آخر -