وزیراعلیٰ، سپیکرکیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں، احکامات پرعملدرآمد کیلئے مہلت

وزیراعلیٰ، سپیکرکیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں، احکامات پرعملدرآمد کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواستوں پرعدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے سرکاری وکیل کو 12 اکتوبر تک مہلت دے دی،دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے اگر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کو طلب کریں گے، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی عدالت نے درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں درخواست گزار ڈاکٹر اقراراحمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ 2008 ء سے 2016 ء تک دو دفعہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی تعینات ہوئے پنجاب حکومت کے 2016 ء کے اشتہار کے جواب میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے اپلائی کیا دو سال تک وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر عدالتوں میں کیس چلتا رہا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بطور قائم مقام چانسلر میرٹ کے برعکس محمد اشرف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میرٹ کے مطابق وائس چانسلر تقرری کی جانا تھی، درخواست گزار کا میرٹ لسٹ میں پہلا نمبر آتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے عدالت سے استدعاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مہلت 

مزید :

صفحہ آخر -