ہائیکورٹ ملتان بنچ عمارت کی تزئین و آرائش، توسیع کیلئے فنڈز کی منظوری

ہائیکورٹ ملتان بنچ عمارت کی تزئین و آرائش، توسیع کیلئے فنڈز کی منظوری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت کی تزئین و آرائش اور توسیع کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس ضمن میں 2 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گے ہیں،ان میں سے ہائیکورٹ ملتان بنچ کی مسجد کی توسیع کے لئے 90لاکھ 47 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے ملتان ہائی وے کمپلیکس کو عارضی جوڈیشل بلاک میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی، ملتان بنچ میں عارضی جوڈیشل بلاک کی بیرونی تعمیر کے لئے61 لاکھ 79 ہزار کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں جبکہ 64 لاکھ 56 ہزارکی لاگت سے عارضی جوڈیشل کمپلیکس کی اندرونی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا۔

فنڈز منظور

مزید :

صفحہ آخر -