توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کونوٹس،جواب طلب 

توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کونوٹس،جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بصارت سے محروم سرکاری ملازمین کومستقل نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،جسٹس علی باقرنجفی نے 6 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے نابینا وکیل سید عبدالرحمن نے عدالت میں پیش ہوکرموقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بصارت سے محروم ہیں،وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے اداکررہے ہیں، عدالت نے انہیں مستقل کرنے کا معاملہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھجوایاتھالیکن تاحال اس عدالتی حکم پر عمل نہیں کیاگیا۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -