تین بار وزیراعظم رہنے والے کو غدار قرار دینا افسوسناک، رانا ثناء اللہ
لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوا ہے،3 بار کے وزیراعظم کو غدار قرار دینا افسوسناک ہے،نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،حکومت نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے،حکومت بتائے کہ اڑھائی سالوں میں کیا کیا؟جلسوں کے صرف اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں،نواز شریف کو اللہ نے عزت دی ہے،حکومت صرف پراپیگنڈہ کر رہی ہے،حکومت غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہی ہے،ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ شیخ رشید پر برس پڑے اور کہا کہ شیخ رشید بس اب رْک جاؤ، اب حد ہوگئی ہے،شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس پر تنبیہ کرتا ہوں،شیخ رشید مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لئے منتین ترلے کرتا تھا،پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں،اْس وقت میاں صاحب کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا۔