باغبانپورہ میں مزاحمت پر فیکٹری ملازم قتل، ڈاکو 11لاکھ روپے لوٹ کر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں بنک سے رقم نکلوا کرجانے والے فیکٹری ملازم عزیز کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گیارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا۔بتایاگیا ہے کہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی عزیز اپنے مالک خالد کے ہمراہ باغبانپورہ کے علاقے سے مقامی بنک سے گیارہ لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر نکلے کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے انہیں یرغمال بنالیا اور رقم چھین لی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خالد معجزانہ طور پر بچ گیا جبکہ ملازم عزیز چھاتی پر گولی لگنے سے موقع پرہلاک ہوگیا،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا۔
ملازم قتل