سندھ ہائیکورٹ کا اسٹیل مل ملازمین کو 45دن میں واجبات ادا کرنیکا حکم 

سندھ ہائیکورٹ کا اسٹیل مل ملازمین کو 45دن میں واجبات ادا کرنیکا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پروفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 45دن میں تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل ملازمین نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو اسٹیل مل کی جانب سے کم رقم ادا کی گئی ہے اجازت دی جائے کہ ایسے لوگ جن کو کم واجبات ملے ہیں وہ ناظر کے پاس اپنے کلیم جمع کر اسکیں۔ وفاقی حکومت نے ابھی بھی 11ارب روپے ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کرنے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا کہ درخواستگزاروں کو واجبات کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے وفاقی حکومت نے ایسے ملازمین جو درخواست گزار نہیں انہیں بھی چھ ماہ میں ادائیگی کی مہلت دی جائے۔عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 45دن میں تمام ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کے وفاقی حکومت کو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے آخری مہلت دے رہے ہیں۔عدالت کہا کہ وہ ملازمین جن کا انتقال ہوچکا ہے انکے قانونی ورثا سیکسشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں اور وہ ملازمین جو بیرون ملک جاچکے ہیں وہ متعلقہ ایمبیسی سے تصدیق نامہ جمع کرائیں جس کے بعد انکے رشتے دار واجبات وصول کرسکیں گے۔عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔
واجبات حکم

مزید :

صفحہ آخر -