کورونا کا خطرہ موجود، خود بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں،مونس الٰہی 

  کورونا کا خطرہ موجود، خود بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں،مونس الٰہی 

  

لاہور(این این آئی)ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے عوام سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف خود اس موذی مرض سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا کا خطرہ پھر سر اٹھا رہا ہے اس لیے ہمیں چاہئے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کی حفاظت کریں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں، ہر جگہ ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ رکھیں تاکہ ہم سب اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔

مونس الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -