ائیر لائنز بریفنگ کاونٹر ہر مسافر کو سینیٹائزر فراہم کرنے کے پابند

  ائیر لائنز بریفنگ کاونٹر ہر مسافر کو سینیٹائزر فراہم کرنے کے پابند

  

  اسلام آباد(آئی ا ین پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کے قواعد جاری کردیے جو31 دسمبر تک کیلئے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)مسافروں کے سواکسی فردکو بھی پارکنگ ایریا سے آگے جانے سے روکنے کی پابند ہوگی، پیسینجر ٹرمینل بلڈنگ میں کوئی شخص بغیر ماسک داخل نہیں ہوسکے گا جب کہ مسافر کے علاوہ دیگر افراد کے ائیر پورٹ سے لاونج میں جانے پر پابندی ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈنگ برج اور ڈیپارچرلاونج میں سماجی فاصلہ یقینی بنانا ائیر مینیجر کی ذمہ داری ہوگی، ائیر لائنز بریفنگ کاونٹر اور ہر مسافر کو سینیٹائزر فراہم کرنے کی پابند ہوں گی جب کہ تمام مسافر و عملہ دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ 

سی اے اے 

مزید :

صفحہ آخر -