حضرت علی ہجویریؒ کا نظریہئ تصوّف دین کی ترویج پر یقین رکھتا ہے، سعید الحسن 

  حضرت علی ہجویریؒ کا نظریہئ تصوّف دین کی ترویج پر یقین رکھتا ہے، سعید الحسن 

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخشؒ کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب انعقاد پذیر ہوئی صاحبزادہ سیّد سعید الحسن شاہ وزیرا وقاف پنجاب تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے اس موقع پر صاحبزادہ سعیدا لحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے کہا کہ  دورِ جدید میں نت نئی توجیحات اور تعبیرات، جن کے سبب، دین سے الگ ایک ایسا انسٹیٹیوشن بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جس کے مطابق تصوّف اور روحانیت کو شریعت سے متصادم اور متحارب کر کے پیش کیا جا رہا ہے جو کہ قابلِ مذمت امرہے  داتا گنج بخش ؒنے ایک ہاتھ میں شریعت اور ایک میں طریقت ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں سنت کو تھامنے کی تلقین فرمائی،اسی پر کاربند رہنا اُمّتِ مسلمہ کے لئے فلاحِ دارین کی ضمانت ہے حضرت داتا گنج بخش کا نظریہئ اخلاق وتصوّف دین و شریعت کی توقیر اور ترویج پر یقین رکھتا ہے تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی سعادت حاصل کی، اورمفتی محمدرمضان سیالوی خطیب داتاؒ دربار  ملک وملت کی فلاح وبہود کیلئے خصوصی دعا کروائی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر محکمہ اوقاف کی زیرانتظام تین روزہ ”سبیل دودھ“کاا فتتاح صاحبزادہ سعیدا لحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اوقاف 

مزید :

صفحہ آخر -