18جونیئرکلرکوں کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن انسپکٹرکا عارضی چارج  دے دیاگیا

    18جونیئرکلرکوں کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن انسپکٹرکا عارضی چارج  دے دیاگیا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز،اینڈنارکوٹیکس کنٹرول کے 18جونیئر کلرکوں کو عارضی طور پرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کے عہدہ کا چارج دے دیاگیاہے جبکہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن انسپکٹر کے طور پرکام کرنے والے 12افسروں کی تنزلی کرکے انہیں جونیئر کلرک تعینات کردیاگیاہے ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول (ریجن اے لاہور) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن اہلکاروں کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن انسپکٹرکا عارضی چارج دیاگیاہے ان میں امجد مرزا،محمد اقبال، شکیل احمد، نذر فرید وٹو، الفت علی، محمد ایاز، تنویر لطیف، عثمان محسن نوشاہی،محمد اعجاز، امتیاز احمد، عامر صدیق، محمد نواز ڈوگر، افتخارعلی، حبیب الرحمن، رزاقت علی، مہر محمد ایوب اور محمد منیر شامل ہیں،یہ افسراپنی موجودہ تنخواہ اور عہدہ پر رہتے ہوئے عارضی بنیادوں پر ایکسائزاینڈٹیکسیشن انسپکٹرزکی  ذمہ داریاں نبھائیں گے  ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ریجن ڈی لاہورکی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کی تنزلی ہوئی ہے ان میں محمد پرویز، مزمل علی ڈوگر، امجد مسعود، فاروق احمد، محمد رمضان، میاں عبدالزاق،عبدالستار، محمد سعید خان، محمد اعجاز خان،محمد امجد،حافظ زاہدبشیر اور شوکت علی شامل ہیں۔

عارضی چارج 

مزید :

صفحہ آخر -