صدر مملکت سے سبکدوش نیول چیف ظفر محمود عباسی کی ملاقات 

 صدر مملکت سے سبکدوش نیول چیف ظفر محمود عباسی کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول سٹاف، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ایڈمرل ظفر محمود کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی پاکستان نیوی کیلئے خدمات کی تعریف کی صدر عارف علوی نے پاکستان نیوی کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر ایڈمرل ظفر محمود کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا  صدر مملکت نے کہاکہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قیادت میں پاکستان نیوی نے وطن کی بحری حدود کی بھرپور حفاظت کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
صدرمملکت

مزید :

صفحہ آخر -