پاکستانی آم بے حد لذیذ،تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی،چارلس

     پاکستانی آم بے حد لذیذ،تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی،چارلس

  

اسلام آباد (آن لائن)  برطانوی شہزادہ چارلس کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط، آموں کا تحفہ بھجوانے پر شکریہ ادا کیا پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط میں آموں کا تحفہ بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی ہے میں اور میری اہلیہ پاکستانی آموں کے تحفے کے معترف ہیں واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مختلف ممالک کے سربراہان کو آم کے تحفے بھجوائے تھے.۔ 

شہزادہ چارلس

مزید :

صفحہ آخر -